وہاڑی (ویب ڈیسک) نئی شادی کی خوشی میں دعوت دولہا دلہن سے ہاتھ دھوبیٹھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہن اور ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 497 ای بی کے رہائشی محمد فاروق کی شادی پندرہ روز قبل اپنے ر شتہ داروں میں ہوئی جس کی خوشی میں دولت آباد کے رہائشی مشتاق سرگانہ نے دولہا اور دلہن کی دعوت کی۔ کھانا کھانے کے بعد دولہا محمد فاروق اور اس کی بیوی شہلا شہزادی سوگئے ۔صبح بیدار ہونے پر دولہا کو پتا چلا کہ مشتاق سرگانہ اور اس کے چار دوست دلہن کو لے کر فرار ہوگئے ہیں ۔دولہا محمد فاروق کی درخواست پر تھانہ لڈن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Item Reviewed: شادی کی دعوت میں دولہا دلہن سے ہاتھ دھو بیٹھا
Description:
Rating: 5
Reviewed By: Ammish Raza