عرب دولہا دلہن کے ساتھ شادی کے فوراً بعد افسوسناک واقعہ

    صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں ایک دولہا اور دلہن شادی کی پہلی رات مجلہ عروسی میں جانے کے محض ایک گھنٹہ بعد ہی دنیا سے ہی رخصت ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ جنوبی قصبہ لاحج میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے اختتام پر دولہا دلہن اپنے نئے نویلے گھر میں پہنچے تھے۔جب وہ گھر پہنچے تو علاقے میں بجلی بند تھی جس پر دولہا نے جنریٹر چلالیا جو کہ کمرے کی کھڑکی کے بالکل ساتھ رکھا تھا۔صبح کے وقت جب عزیز واقارب نے ان کے انتظار سے تھک کر دروازے پر دستک دی تو کوئی جواب موصول نہ ہوا ۔ بار بار کی دستک سے بھی جب کوئی ردعمل نہ  ہوا  تو دروازہ توڑ دیا گیا جس پر یہ دردناک منظر دیکھنے کو ملا کہ دونوں میاں بیوی اپنے بیڈ پر مردہ پڑے تھے ۔ڈاکٹروں نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ جنریٹر کی زیریلی گیس دونوں کی ہلاکت کا باعث بنی اور یہ تصدیق بھی کر دی گئی کہ ان کے گھر پہنچنے کے محض ایک گھنٹہ بعد ہی ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments
    Item Reviewed: عرب دولہا دلہن کے ساتھ شادی کے فوراً بعد افسوسناک واقعہ Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
    Scroll to Top