آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، یونس خان ’آﺅٹ‘، اسد شفیق سائیڈ میچز کی کپتانی کریں گے

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر معین خان نے پریس کانفرنس کے دوران حتمی ناموں کا اعلان کیا اور بتایا کہ 5 میں سے چار ٹیموں کا انتخاب کر لیا ہے، آسٹریلیا کے علاوہ یو اے ای کے ساتھ پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 سیریز میں شاہد آفریدی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، صہیب مقصود، اویس ضیائ، سعد نسیم، رضا حسن، محمد عرفان، وہاب ریاض، بلاول بھٹی، انور علی اور سہیل تنویر کو شامل کیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کیلئے مصباح الحق کپتان برقرار ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، عمر اکمل، فواد عالم، عمر امین ، اسد شفیق، صہیب مقصود، سرفرارز احمد، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، رضا حسن، محمد عرفان، انور علی، وہاب ریاض اور جنید خان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ یونس خان ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے علاوہ سائیڈ میچز کیلئے اسد شفیق کپتان ہوں گے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب کوچ، کپتان اور سلیکٹرز سمیت سب کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments
    Item Reviewed: آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، یونس خان ’آﺅٹ‘، اسد شفیق سائیڈ میچز کی کپتانی کریں گے Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
    Scroll to Top