واشنگٹن،نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو امریکا کے دورے میں اپنے مخالف گروپس کی جانب سے سیاہ پرچموں کے ساتھ احتجاجی ریلیوں کا سامنا کرنا پڑ ے گا ،اس سلسلے میں تمام تیاریا ں مکمل کر لی گئیں ۔معروف بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر مخالف گروپس کی جانب سے سیاہ پرچموں کے ساتھ ا ن کا استقبال کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے ۔کئی مودی مخالف گروپس امریکا میں نریندرا مودی کے دورے کے موقع پر ان کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔انصاف اور محاسبہ کے لیے حال ہی میں تشکیل پانے والے ایک اتحاد اے جے اے نے اعلان کیا ہے کہ 28 ستمبر کو نیویارک مین ہیٹن کے وسطی قصبے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں جب مودی پہنچیں گے تو وہ ان کا استقبال سیاہ پرچم لہرا کر کریں گے۔سکھوں کی ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ30 ستمبر کو جب وزیراعظم نریندرا مودی امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے لیے اوول آفس پہنچیں گے تو وہائٹ ہاو¿س کے سامنے پارک میں وہ عوامی عدالت کا انعقاد کریں گے، جس میں مودی پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔فردِ جرم عائد کی جانے والی یہ کارروائی ایک متبادل کمرہ عدالت میں کی جائے گی، جو وہائٹ ہاو¿س کے سامنے صدارتی پارک میں لگایا جائے گا۔سکھوں کی تنظیم ایس ایف جے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک چارج شیٹ میں 2002ئ کے دوران گجرات کے فساد میں مودی کے اقدامات کی فہرست شامل ہوگی۔اے جے اے ہندوستانی نڑاد امریکیوں کی تنظیموں اور افراد پر مشتمل ہے، جو نسل کشی کے خلاف اتحاد (سی اے جی) کا ایک حصہ ہے۔واضح رہے کہ اسی تنظیم نے مودی کو امریکی ویزہ دینے کے خلاف ایک کامیاب مہم چلائی تھی، جب وہ گجرات کے وزیرِ اعلی ٰ تھے۔نسل کشی کے خلافاتحاد کے ایک بانی رکن ڈاکٹر شیخ عبید نے بتایا کہ ”اتحاد برائے انصافو محاسبہ (اے جے اے) ان تنظیموں اور افراد کا ایک ایسا اتحاد ہے، جو ہندوستان میں مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پامالی پر فکرمند ہیں
گجرات فسادات :امریکہ میںنریندر مودی کا سیاہ پرچموں کیساتھ استقبال ہوگا