پی آئی اے کے مالی خسارے میں 80فیصد کمی، ششماہی رپورٹ پیش کر دی گئی

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سال پہلی ششماہی میں ادارے کے ریونیو میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ابتدائی منافع 42ارب رہا ہے جس کے نتیجے میں پی آئے اے کے بعد از ٹیکس خسارے میں 45فیصد اور آپریشن خسارے میں80 فیصد کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے بعد پی آئی اے کی جنوری 2014سے جون 2014تک کی ششماہی کے مالی حسابات کی منظور ی دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کا اس ششماہی میں مالی خسارہ صرف 10 ارب روپے رہا جو 2013سے8 ارب کم ہے۔ بورڈ کی جانب سے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments
    Item Reviewed: پی آئی اے کے مالی خسارے میں 80فیصد کمی، ششماہی رپورٹ پیش کر دی گئی Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
    Scroll to Top