آئی ایس آئی ایس والے بھی ہالی ووڈ فلموں کے شوقین نکلے


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھی جانے والی عسکری پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کے جنگجوﺅں نے مشہور ہالی ووڈ فلموں اور اداکاروں کے بارے میں اظہار پسندیدگی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ آئی ایس آئی ایس جنگجوﺅں کا یہ نیا پہلو اس وقت سامنے آیا جب ان کی جانب سے مشہور ہالی ووڈ ہیرو رابن ولیمز کی حالیہ خودکشی پر تبصروں کا آغاز ہوا۔ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے اکثر جنگجوﺅں نے ان کی 1995ءمیں آنے والی مشہوم فلم Jumanji کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ جب کسی نے یو ٹیوب پر رابن کی وہ ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن اور مذہب کے نام پر لڑی جانے والی جنگوں کا مزاق اڑارہے تھے تو جنگجوﺅں نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ رابن کو پسندکرتے رہے تھے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ عبداللہ انٹرنیٹ پر جنگجوﺅں کی کارروائی کے حوالہ سے معلومات اور تبصرے فراہم کرنے کیلئے مشہور ہیں۔ انہوں نے ڈزنی ورلڈ کی پیشکش Lion King اور اس کے علاوہ Star Warsکیلئے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا لیکن مشہور ٹی وی سیریز Game of Thrones کو یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس میں فحاشی بہت زیادہ ہے۔ جب ٹویٹر صارفین نے اس بارے پر حیرت کا اظہار کیا کہ جنگجو بھی رابن کی فلموں کو پسند کرتے ہیں تو عبداللہ کا کہنا تھا، ”ہم بھی آپ کی طرح انسان ہیں .... ہم فلم کیوں نہ دیکھیں؟“ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ فلموں کے بارے میں معلومات اور تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ایس آئی ایس میں مغربی پس منظر رکھنے والے جنگجوﺅں کی کثرت ہے۔


  • Blogger Comments
  • Facebook Comments
Item Reviewed: آئی ایس آئی ایس والے بھی ہالی ووڈ فلموں کے شوقین نکلے Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
Scroll to Top