ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپانیوں نے جہاں دنیا کو مفید ترین ایجادات سے فیض یاب کیا ہے وہیں کچھ جاپانی کمپنیاں بدنام زمانہ ”جنسی گڑیوں“ کی تیاری کیلئے بھی دنیا میں شہرت رکھتی ہے اور اب Orient Industry نامی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایسی گڑیا تیار کرلی گئی ہے کہ جس کی جلد اور آنکھیں سو فیصد حقیقی محسوس ہوتی ہیں اور اس کے لمس اور زندہ انسان کے لمس میں فرق کرنا ممکن نہیں ہے۔ جاپان میں اس قسم کی گڑیاں جسمانی لذت کیلئے تیار کی جاتی ہیں اور انہیں دنیا بھر میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ جاپانی انہیں اپنی زبان میں ”ولندیزی بیویاں (Dutch Wives)“ کہتے ہیں۔کمپنی کی نمائندہ اوسامی سٹیو کا کہنا ہے کہ نئی قسم کی گڑیا اس فن کی اعلیٰ ترین مثال ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اسے حاصل کرنے والا حقیقی انسان کی قربت کی نسبت بھی زیادہ لطف اٹھائے گا۔ اس نے بتایا کہ اس گڑیا کو دیکھ کر یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ حقیقی انسان ہے یا مصنوعی تخلیق، پہلی دفعہ یہ سہولت بھی دستیاب کردی گئی ہے کہ گاہک اپنی پسند کے مطابق گڑیا کے بال، آنکھوں کا رنگ، قد، وزن، جسمانی خدوخال اور اعضاءکی جسامت اور تناسب کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ نئی قسم کی گڑیا 1000 پاﺅنڈ (تقریباً 166,861پاکستانی روپے) ہے میں دستیاب ہے۔
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Item Reviewed: جاپانی کمپنی ’ولندیزی بیویاں‘ بنانے لگی
Description:
Rating: 5
Reviewed By: Ammish Raza