ممبئی (ویب ڈیسک) فلم ” نشہ “میں ہاتھوں کی انگلیاں جلانے کے بعد اداکارہ پونم پانڈے نے بالآخر دوسری فلم سائن کرلی۔ ،فلم کے سائن کرنے پر اداکارہ بہت خوش ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کا نام ابھی ریلیز نہیں کیا گیا لیکن فلم دا ورلڈ نیٹ ورک کے بینر تلے بنے گی جو ان کا فلم کا پہلا تجربہ ہے۔ پونم پانڈے نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں آپ کو یہ نہیں بتاسکتی کہ فلم ”نشہ “کے بعد میں کتنی کہانیوں کو منسوخ کردیا لیکن جب اس فلم کی پیشکش ہوئی تو میں نے قبول کرلی۔ نشہ کے فلاپ ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فلم مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہوئی لیکن میں اپنی حالیہ سائن کی ہوئی فلم سے متعلق کافی مطمئن ہوں۔
پونم پانڈے کی فلم ”نشہ“ فلاپ ،ایک اور فلم مل گئی