برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگر آپ جنسی ضرورت میں کمی محسوس کررہے ہیں تو اس کی وجہ آپ کی خوراک بھی ہوسکتی ہے۔ بازار میں دستیاب تیار شدہ کھانوں سے خصوصاً خبردار رہنے کی ضرورت ہے، اگر آپ ازدواجی زندگی کو پرجوش رکھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل غذاﺅں سے گریز کریں۔
1. پنیر
بازار میں دستیاب پنیر کو بنانے کیلئے اینٹی بائیوٹک اور ہارمون بھی استعمال کئے جاتے ہیں جو جسم میں جنسی ہارمون کی پیداوار کو متاثر کرتے ہیں اور یوں جنسی اشتہا میں کمی واقع ہوجاتی ہے، بازاری پنیر سے پرہیز کریں۔
2. گیس والے مشروبات
جن میں مصنوعی میٹھا استعمال کیا جاتا ہے ذیا بیطس، موٹاپہ اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے جنسی کمزوری بھی پیدا ہوجاتی ہے۔
3 .مصنوعی میٹھا
بازار میں میٹھے کی مصنوعی اشکال بھی دستیاب ہوتی ہیں جن میں عام طور پر Aspartame پایا جاتا ہے جو ڈویامین ہارمون کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں جنسی خواہش کم ہوجاتی ہے۔ ان میٹھوں کی بجائے گڑ اور شہد کا استعمال کرنا مفید ہے۔
4. ڈبہ بند خوراک
اس میں سوڈیم کی زیادتی اور پوٹاشیم کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اعضاءکی طرف دوران خون کم ہوجاتا ہے اور جوش کم پڑجاتا ہے۔
5. آلو کے چپس
وہ چپس جنہیں استعمال شدہ تیل میں بنایا جائے صحت کیلئے مضر ہیں۔ ان میں موجود مضر صحت چکنائی جسم کے صفیات اور عضلات کو متاثر کرکے جوش و طاقت کو کم کردیتی ہے۔
6 .ایم ایس جی
ایم ایس جی ڈبہ بند خوراک کا ذائقہ دینے کیلئے استعمال ہوتا ہے اور یہ ذہنی تناﺅ اور دوران خون و دل کے مسائل پیدا کرکے اشتہا کم کردیتا ہے۔
7 .کافی
اس کا زیادہ استعمال ایڈرینل غدود کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجہ میں جنسی غدودوں کا فعل متاثر ہوتا ہے۔
8 .کھانے کا تیل
کھانوں میں استعمال ہونے والے تیل کے بارے یقینی بنائیں کہ وہ اچھی کوالٹی کا ہے اور اس کا استعمال کم از کم کریں کیونکہ ناقص کوالٹی کا تیل جنسی کمزوری اور خصوصاً خواتین میں حمل میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔