ہندوستانی ،چینی فوجیں آمنے سامنے ،بھارتی آرمی چیف کادورہ منسوخ

    لداخ(مانیٹرنگ ڈیسک )متنازعہ علاقے لداخ میں بھارتی اور چینی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں، سخت کشیدگی کے ماحول میں بھارتی آرمی چیف نے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کردیا ہے ۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور چین فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد بھارتی آرمی چیف نے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کردیا ہے ، متنازعہ علاقے میں دونوں ممالک کی فوجیوں نے پوزیشنیں سنبھال لیں ہیں اور مورچوں پر موجود اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
    بھارتی عسکری ذرائع کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ چین نے چومار اور لداخ میں تین کلو میٹر اندر تک بیس کیمپ قائم کر لیے ہیں جس کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے متنازعہ علاقے میں کیمپ نصب کردیئے گئے ہیں۔
    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جاری اعدادا و شمار کے مطابق علاقے میں پہلے ہی ایک ہزار 500 کے قریب بھارتی فوج منتازعہ علاقے میں تعینات ہیں جب کہ چین کے آٹھ سو کے قریب فوجی متنازعہ علاقے سے ملحقہ چینی سرحد پر موجود ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments
    Item Reviewed: ہندوستانی ،چینی فوجیں آمنے سامنے ،بھارتی آرمی چیف کادورہ منسوخ Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
    Scroll to Top