دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں اکثرلو گ یہ سمجھتے ہیں کہ کل وقتی ملازمت کے ساتھ جزوقتی ملازمت کرنا غیر قانونی ہے جبکہ یہ مکمل طورپر درست نہیں ہے۔ 2010ءسے لیبر قانون میں یہ شق موجود ہے کہ ضروری شرائط پوری کرنے پر ایک ادارے کے کل وقتی ملازم کسی دوسرے ادارے میں جزوقتی ملازمت بھی کر سکتے ہیں ۔ نیوز سائٹ24/7" Emirates "کے مطابق وزرات لیبر کا کہنا ہے کہ جزوقتی کام کا پرمٹ ایک سال کے لیے قابل استعمال ہو گا اور مقامی اور بیرون ملک سے آنے والے ملازمین کو بھی دستیاب ہوگا یہ پرمٹ 18سے 65سال کے عمر کے لوگوں کو جاری کیا جا سکتا ہے اور این او سی جاری کرنا متعلقہ آجر یا سپانسر کا اختیار ہو گا ۔ فیملی سپانسر شپ پر آنے والے اور طالب علم بھی سپانسر کے این او سی کے ساتھ جزوقتی کام کر سکتے ہیں ۔ پرمٹ کی فیس میں درخواست فارم کی فیس 100درہم (تقریباً2797پاکستانی روپے )اور منظوری فیس 500درہم(تقریباً14000پاکستانی روپے )شامل ہے ۔
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Item Reviewed: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
Description:
Rating: 5
Reviewed By: Ammish Raza