دنیا کے دس خطرناک ترین قاتل



    نیویارک (نیوز ڈیسک) کسی انسان کا قتل دنیا کے خوفناک ترین جرائم میں سے ایک ہے لیکن جدید انسانی تاریخ میں ایسے درندہ صفت مجرموں کا بھی تذکرہ ملتا ہے جنہوں نے ایک دو نہیں بلکہ درجنوں انسانوں کی جان لی۔ اگر دنیا کے خطرناک ترین قاتلوں کی فہرست بنائی جائے تو یہ دس قاتل سرفہرست ہوں گے۔
    -1 جان ایلن
    اس کا تعلق امریکی ریاست لائینز یانہ کے شہر اورلینز سے ہے، امریکی فوج سے 1994ءمیں ریٹائر ہونے کے بعد جان نے مجرمانہ زندگی کا آغاز کیا اور 2002ءمیں محض تین ہفتوں کے دوران اس نے 11 افراد کو قتل اور تین کو شدید زخمی کیا، بالآخر پولیس نے اسے آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
    -2 ولیم کیلی
    یہ بھی امریکی فوج کا افسر تھا اور اس کے حکم پر 1968ءمیں جنوبی ویت نام کے ایک گاﺅں میں 500 سے زائد بے گناہ لوگوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی مگر امریکی صدر نکسن نے اسے معاف کردیاتھا۔
    -3 تھامس واٹ
    تھامس کا تعلق سکاٹ لینڈ سے ہے، اس نے 1996ءمیں ایک سکول میں گھس کر 16 معصوم بچوں اور ایک ٹیچرکو گولیوں سے بھون ڈالا۔
    -4 سیونگ ہوئی چو
    سیونگ جنوبی کوریا میں پیدا ہوا لیکن آٹھ سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہوگیا۔ اس نے 2007ءمین ورجینیا ٹیک یونیورسٹی میں اندا دھند فائرنگ کرکے 32 طلباءکو قتل جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا۔
    -5 جمی موڈی
    جمی ایک برطانوی غنڈہ تھا جس کی بے رحمی سے ہر کوئی خوفزدہ تھا۔ اس کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کی صحیح تعداد کبھی معلوم نہیں ہوسکی لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کئی درجن سے بھی زائد ہے۔
    -6 سائمو حائی
    سائمو فن لینڈ کی فوج کا ماہر نشانہ باز تھا اور 1939ءمیں روس کے ساتھ جنگ میں اس نے 505 روسی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

    -7 جیرارڈ جون
    امریکی ریاست جارجیا کے اس پولیس اہلکار نے 30 سے زائد نوجوان خواتین اور لڑکیوں کو ہلاک کیا۔ جب دو لڑکیاں اس کے پنجے سے بچ نکلیں اور اس کی شکایت کردی تو اسے ایک سال قید ہوئی لیکن بعد میں اس نے انہیں بھی ہلاک کردیا۔
    -8 ہیرالڈ شپ مین
    اس برطانوی ڈاکٹر نے 218 مریضوں کو ڈایامورفین دوا سے ہلاک کیا، ان مقتولوں میں سے اکثر معمر خواتین تھیں، ہیرالڈ نے 2004ءمیں جبل میں خود کشی کرلی۔
    -9 فریڈرک لیبا شیر
    فریڈرک کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے تھا، اس نے زک شہر کے پارلیمنٹ میں گھس کر اندھا دھند گولیاں برسانا شروع کردیں جس کے نتیجہ میں 14 اراکین پارلیمنٹ ہلاک اور 18 شدید زخمی ہوئے۔
    -10 رچرڈ ککلنسکی
    امریکی ریاست نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے رچرڈ نے پہلا قتل 14 سال کی عمر میں کیا۔ اسے مشہور ترین کرائے کا قاتل کہا جاسکتا ہے۔ اس نے ڈی میونامی جرائم پیشہ خاندان کیلئے کام کرتے ہوئے 200 سے زائد لوگوں کو قتل کیا۔ وہ سایا نائیڈ زہر کی مدد سے قتل کرنا بہت پسند کرتا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments
    Item Reviewed: دنیا کے دس خطرناک ترین قاتل Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
    Scroll to Top