معصوم لڑکی سے جنسی درندگی کے مجرم کو تین بارسزائے موت
سبی
(مانیٹرنگ ڈیسک) معصوم لڑکی سے جنسی زیادتی کے ملزم کو مقامی عدالت نے تین
بارسزائے موت سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق مجرم نے چھ سالہ بچی کو جنسی
درندگی کا نشانہ بنایاتھا اورتین روز زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد
متاثرہ بچی دم توڑ گئی تھی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سبی نے سماعت مکمل کرکے
مجرم سنی مسیح کو تین بارسزائے موت اورچھ لاکھ جرمانہ اداکرنے کا حکم
دیدیا۔