لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیلم منیرنے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ جب میں کراچی سے واپس لاہور آئی تو لاہوریوں نے بہت اچھا ویلکم کیا جس کی بہت زیادہ خوشی ہے۔نیلم منیر نے کہاکہ میں کوئی بھی بات دل میں نہیں رکھتی جو دل میں آئے فوراً منہ پر کہ دیتی ہوں جس سے بہت سوں کو غصہ لگتا ہے اور وہ میرے بارے میں غلط افواہیں اڑاناشروع کردیتے ہیں۔اس لیئے شوبزمیں میرے مخالفین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔نیلم منیرنے کہاکہ میں ان سب سے بے پرواہ ہو کر اپنی پرفارمنس کو بہتربنانے میں مگن رہتی ہوں تاکہ میں اچھے سے اچھا کرسکوں۔میں لاہور ڈائریکٹر عاصم علی کی نئی ڈرامہ سیریل ”تھوڑی سی چھت“کی ریکارڈنگ کے لئے آئی ہوں۔اس میگا پراجیکٹ کے پروڈیورسز احسن خان اور معراج الدین ہیں۔
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Item Reviewed: لاہور یوںنے ہمیشہ ویلکم کیا جس کی خوشی ہے،نیلم منیر
Description:
Rating: 5
Reviewed By: Ammish Raza