ناصر چنیوٹی نے کامیڈی فلم بنانے کا اعلان کردیا
لاہور
(ویب ڈیسک) سٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے کامیڈی فلم بنانے کا اعلان کرتے
ہوئے کہا ہے کہ سکرپٹ خود لکھ رہا ہوں فلم م نفرد ہوگی جس میں سٹیج اور فلم
کے اداکار کام کریں گے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اداکار ناصر چنیوٹی نے
بتایا کہ جلد کامیڈی فلم پر کام کا آغاز کریں گے اور کوشش ہوگی کہ اس فلم
کو انتہائی کم عرصہ میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسی
کامیڈی فلم بنانا چاہتا ہوں جس کی پاکستانی فلم انڈسٹری میں کوئی مثال نہ
ملتی ہو۔