برطانوی سکول کی مسلم طالبہ بد ترین تعصب کا نشانہ

    لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے ایک مشہور گرلز سکول نے ایک مسلمان طالبہ کو حجاب پہننے پر تعلیم جاری رکھنے کے بنیادی حق سے محروم کردیا ہے۔ سولہ سالہ طالبہ عرصہ پانچ سال سے شمالی لندن کے Camden School میں پڑھ رہی تھی اور اس سال اُسے اے لیول کا آغاز کرنا تھا۔ جب وہ کلاس کا آغاز کرنے کیلئے سکول پہنچی تو اسے ایک ٹیچر نے بتایا کہ وہ حجاب پہن کر کلاس میں نہیں جاسکتی۔ سکول کی 55 سالہ ہیڈ مسٹریس الزبتھ کٹکیٹ کا کہنا ہے کہ اے لیول کی طالبات کی کوئی یونیفارم نہیں ہے لیکن سکول ایسے لباس کی ممانعت کرتا ہے جو اساتذہ اور طلباءکے باہم رابطے میں حائل ہو۔ طالبہ کی 18 سالہ بہن سگال احمد کا کہنا ہے کہ اس کے خیال میں اس کی بہن کے لباس کی وجہ سے اس کی تعلیم کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ سکول کی متعدد سابقہ طالبات نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ شاندار روایات کے برعکس اب یہ سکول بنیادی آزادیوں کا گلا گھونٹ رہا ہے۔ اس سکول کی سابقہ طالبات میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براﺅن کی اہلیہ سارہ براﺅن سمیت کئی ممتاز نام شامل ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments
    Item Reviewed: برطانوی سکول کی مسلم طالبہ بد ترین تعصب کا نشانہ Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
    Scroll to Top