خبردار!ای میل آپ کی جان بھی لے سکتی ہے

    نیو یارک (نیوز ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گھر میں دفتری ای میل یا ویک اینڈ پر باس کا فون سننا آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔57000لوگوں کے مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ فرصت کے لمحات میں لیپ ٹاپ یا سمارٹ فون پر کام کی زیادتی کی وجہ سے دفتری کام انسانی صحت کے لئے مضر ہے۔محققین نے پتا چلایا ہے کہ جو لوگ دفتر سے لوٹنے کے بعد شام کو یا پھر چھٹی والے دن دفتری کام کرتے رہتے ہیں ان میں نیند نہ آنا، تھکن، تشویش، سردرد اور معدے کی خرابی کا امکان نسبتاً زیادہ ہوتا ہے اس کے علاوہ فرصت کے لمحات میں کام کا تعلق پٹھوں کے مسائل اور عوارض قلب سے بھی ہے۔سائنسدانوں نے گھریلو زندگی کو متاثر کرنے والے کام کے خاتمے کے لئے قوائد و ضوابط بنانے کی کال دے دی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسان کو ہمہ وقت تیار کلچر سے روشناس کرا دیا ہے جس سے انسانوں پر ہر وقت کام کرنے کادباﺅ رہتا ہے کیونکہ فرصت کا وقت انسان تفریح یا آرام کے لئے ہوتا ہے جس میں کام کرنے سے انسانی صحت اس کی تاب نہ لاتے ہوئے مذکورہ بالا عوارض کاشکار ہو جاتی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments
    Item Reviewed: خبردار!ای میل آپ کی جان بھی لے سکتی ہے Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
    Scroll to Top