متعصب انگریز کی مسلمان بزرگ سے گھٹیا حرکت

    لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں مسلم دشمنی کے ایک اور شرمناک واقعہ میں ایک بزرگ مسلمان شہری کو صبح کے وقت نماز کیلئے جاتے ہوئے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد معمر شخص کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ شمال مغربی لندن میں صبح تقریباً سوا تین بجے پیش آیا۔ چونسٹھ سالہ بزرگ شہری نماز کیلئے روانہ ہوا تھا اور وہ ایک چوک میں اشارے پر رکھا تھا کہ قریب ہی بحث و تکرار کرتا ہوا ایک جوڑا اس کی طرف بڑا۔ مشتعلمرد نے بغیر کسی وجہ سے بزرگ شہری کے ساتھ بدزبانی شروع کر دی اور پھر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمر رسیدہ شخص کی آنکھ پر شدید زخم آئے اور ایک ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔ تمام واقعہ ایک سی سی ٹی وی کیمرے پر ریکارڈ ہو گیا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ کو بغیر کسی وجہ کے بے رحمانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی بینائی مستقل طور پر ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments
    Item Reviewed: متعصب انگریز کی مسلمان بزرگ سے گھٹیا حرکت Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
    Scroll to Top