جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی انجینئر نے فصلوںکےلئے زمین میں پانی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی ہے جو پانی کی کمی کا شکار علاقوں میں فصلوں کیلئے بڑی نعمت ثابت ہوسکتی ہے۔انجینئر ابراہیم العالم گزشتہ 20سال سے اس جا دوئی مادے پر تحقیق کر رہے تھے ۔ یہ ایک کیمیائی مادہ PogriSapہے جو نمک کے ڈھیلوں جیسا نظر آتا ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ اپنے وزن سے 600گنا زیادہ پانی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔اسے زمین میں شامل کر دینے سے پانی نیچے جانے کی بجائے زمین کی سطح میں ذخیرہ ہوجاتاہے اور پودوں کو بوقت ضرورت دستیاب رہتا ہے ۔ الباحا میں ڈیٹونا فارمز پر اس کا تجربہ بھی کیا جاچکا ہے۔جہاں اسے 2012میں استعمال کر کے زیتون کے 700درخت کاشت کئے گئے اور ایک سال بعد ہی اس کی افادیت ثابت ہو گئی ۔یہ ایجاد پانی کی کمی کے شکار گرم علاقوں کے کسانوں کے لئے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Item Reviewed: سعودی انجینئر کی جانب سے زراعت کےلئے انقلابی ایجاد
Description:
Rating: 5
Reviewed By: Ammish Raza