وہ اداکارائیں جو ایئرپورٹس پر زیر حراست رہیں



    ممبئی(نیوزڈیسک)فلم کی چکاچوند دنیا میں ہر کوئی میڈیا کی زینت بنارہنا چاہتا ہے کوئی بہترین کام پر تو کوئی اوٹ پوٹ حرکات کرنے کی وجہ سے لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کئی معروف اداکارائیں ایئرپورٹ پر روک لی گئیں۔ ان میں چند کا ذکر یہاں پیش ہے۔
    ٭ بپاشا باسو
    چند برس قبل لندن سے واپسی پر بالی وود کی معروف ڈانسر اداکارہ بپاشا باسو کو چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورت ممبئی میں روک لیا گیا۔ اس عارضی حراست کی وجہ یہ تھی کہ ان کے سامان میں ایک بڑا بیگ تھا جسے وہ گرین چینل سے لے جانا چاہتی تھیں۔ ان سے اس بیگ کے ھوالے سے گھنٹہ تفتیش ہوئی اور 12 ہزار ڈیوٹی دینے کے بعد وہ وہاں سے جانے میں کامیاب ہوئیں۔

    ٭ شلپا سیٹھی
    آئٹم نمبر سے بکگ باس اور پھر آئی پی ایل میں کئی وجوہ کی بنیاد پر متنازعہ معروف اداکارہ شلپا سیٹھی کو بھی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔ یہ ایک بدترین صورتحال تھی۔ سلپا پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے رچرڈ گیئر کا بوسہ اس وقت لیا تھا جب وہ دونوں کسی چیریٹی شو میں شامل تھے۔ شلپا کے اس اقدام سے ہندوستانی اقدار کی توہین محسوس کی گئی جس پر ان کے خلاف کورٹ میں استغاثہ دائر کیا گیا۔ ممبئی ایئرپورٹ نے شلپا سیٹھی نے اپنی بے گناہی میں سپریم کورٹ کا اجازت نامہ پیش کیا تو ان کی جان چھوٹی۔

    ٭ پریتی زنٹا
    ببلی بیوٹی پریتی زنٹا کو بھی اس یئرپورٹ پر روکا گیا جہاں شلپا اور باسو بھی حراست میں رہیں۔ پریتی کے ساتھ تو بہت ہی برا ہوا۔ ہے کوئی بات ایئرپورٹ حکام نے انہیں پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے شناخت کروانے کا کہا۔ اس پر پریتی سٹپٹا گئیں اور اپنی شناختی دستاویزات دکھا کر اس مشکل سے نجات پانے میں کامیاب ہوئیں۔

    ٭ انوشکا شرما
    بینڈ باجا اوربارات والی انوشکا شرما کو بھی اس طرح کے تلخ تجربے سے گزرنا پڑا جس سے اوپر درج کی گئی سلیبریٹی گزریں تھیں۔ انوشکا پر الزام عائد ہوا کہ ان کے سامان میں ڈالر گھڑی اور 35 لاکھ کی جیولری پکڑی گئی ہے جس کا کسٹم ادا نہیں کیا گیا۔ انوشکا شرما آئفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد سنگا پور سے انڈیا آرہی تھیں، تاہم انوشکا نے مطلوبہ دستاویزات فراہم کیں تو انہیں جانے دیا گیا۔

    ٭ منیشا لامبا
    کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے بعد واپسی پر منیشا کو کسٹم حکام نے دھرلیا اور الزام عائد کیا کہ ان کے سامان میں 50 لاکھ مالیت کی جیولری پائی گئی ہے۔ اتنی مالیت کو گرین چینل سے نہیں لے جاسکتی۔ منیشا نے جواب میں یہ عذر پیش کیا کہ وہ قانون سے نابلد تھیں۔ ان سے 15 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی، آخر انہیں رہا کرنا پڑا۔

      • Blogger Comments
      • Facebook Comments
      Item Reviewed: وہ اداکارائیں جو ایئرپورٹس پر زیر حراست رہیں Description: Rating: 5 Reviewed By: Ammish Raza
      Scroll to Top