ایک پیالہ پانی کا لے کر اس میں تیس گرام چینی اورلیموں کا رس ڈالیں۔اچھی طرح حل کرکے بالوں کے اگنے والی سمت میں لگائیں، پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں اور ایک ہفتے بعد اس عمل کو دہراتے رہیں۔
*بیسن، دہی اور ہلدی کا روائتی محلول فالتو بالوں کو کم کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔مذکورہ لیپ چہرے پر لگائیں اور جب سوکھ جائے تو دھو لیں۔
*ہلدی اور پپیتے کا لیپ بنا کر چہرے پر لگائیں جو موجودہ بالوں کی نشوونما روکنے میں آپ کی مدد کرے گا اور جلد سے چھلکے بھی اتاردے گا جلد کو ملائم بنائے گا بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے 15منٹ تک اس لیپ کو چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔
*آلو اور مسور کی دال پیس کر لیپ بنائیں یہ نہ صرف بالوں کی رنگت کم کر دے گا ، بلکہ ان کی افزائش کو بھی روکے گا۔یاد رہے کہ آلو رنگ گورا کرنے میں بلیچ کریم کے اثرات رکھتا ہے۔مذکورہ لیپ 15منٹ تک لگا رہنے دیں بعد ازاں دھو ڈالیں۔
*کیلے اور جئی کا سکرب چہرے پر لگانا جتنا سادہ ہے، اتنا موثر بھی 15منٹ تک لیپ چہرے پر لگائیں اور دھو لیں اور ہفتے میں دوباریہ یہ سکرب لگائیں۔